منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیراہتمام ممبرشپ سیمینار
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیراہتمام ممبر شپ سیمینار کا انعقاد 24 جنوری 2022ء کو اولیو ریسٹورینٹ (انچھن سنگدو) میں منعقد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشل کوریا کے عہدیداروں سمیت شرکاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی لائف ممبر شپ حاصل کی۔
پروگرام میں تلاوت کی سعادت حافظ محمد عدنان نے حاصل کی اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حافظ محمد اطہر (صدر منہاج القرآن انچھن) اور حمزہ خان جدون نے پیش کی جبکہ نقابت کے فرائض جنرل سیکریٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا عقیل مجاہد اعوان نے انجام دیئے۔ شہزاد علی بھٹی (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا) نے استقبالیہ پیش کیا اور اس تقریب کے اغراض و مقاصد سے مختصر گفتگو کی جبکہ محمد جمیل قادری (امیر منہاج ایشین کونسل) نے اظہار خیال بھی کیا۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔
تبصرہ