منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام 5 روزہ دروس قرآن کا آغاز
تحریک منہاج القرآن لاہور کی نظامت دعوت و تربیت کے زیراہتمام 5 روزہ دروس قرآن کا آغاز ہو گیا، افتتاحی روز کرسٹل شادی ہال پونچھ روڈ سمن آباد ضلع نمبر3 لاہور کے زیراہتمام منعقدہ نشست میں علامہ فیاض بشیر قادری نے ’’معاشرتی رسومات میں افراط و تفریط‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد درس قرآن میں شریک ہوئی۔
ادھر ٹاون شپ لاہور میں زم زم شادی ہال میں منعقدہ درس قرآن سے امیر لاہور علامہ رانا نفیس حسین نے خطاب کیا۔ انہوں نے ’’رزق حلال اور اس کی برکات‘‘ کے موضوع پر گفتگو کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن لاہور کے کارکنان سمیت سینکڑوں لوگ درس قرآن میں موجود تھے۔
تبصرہ