ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا منہاج القرآن گجرات کے رہنماء چوہدری گلریز اختر وڑائچ ایڈووکیٹ سے اظہار تعزیت
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گجرات میں منہاج القرآن گجرات کے رہنماء چوہدری گلریز اختر وڑائچ ایڈووکیٹ سے ان کی رہائش پر ان کے والد محترم چوہدری محمد خان وڑائچ مرحوم کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔ انہوں نے مرحوم کی تحریک منہاج القرآن کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی بخشش و مغفرت کی دعا بھی کی۔
اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری، چوہدری محمد اکرم، زاہد سلیم صدیقی، محمد یوسف یعفور، مرزا طارق بیگ اور راجہ عبدالوحید بھی موجود تھے۔
تبصرہ