شیخوپورہ: تحریک منہاج القرآن کا تنظیمی اجلاس

مورخہ: 23 جون 2022ء

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن شیخوپورہ کوٹ عبدالمالک کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اجلاس میں تحریک منہاج القرآن کی دعوتی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔ تحریک منہاج القرآن نے معاشرے میں امن، اعتدال اور رواداری کو فروغ دیا ہے۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن نے دعوت دین کے لیے ہمیشہ جدید ذرائع اختیار کیے ہیں۔ شیخ الاسلام کی تصانیف، آپ کے خطابات اور تمام تر دعوتی ذرائع انسان کی علمی رہنمائی کے لیے بہترین اور جامع پیکج ہیں۔ اس لیے آج شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تعلیمات معاشرے کے ہر فرد تک پہنچانا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔

تنظیمی اجلاس میں قاری ریاست علی چدھڑ، خرم نثار قادری، حکیم ملک مشتاق احمد، عمران رشید قادری شریک ہوئے۔ اجلاس میں کوٹ عبدالمالک اور فیروز والہ سے ضلعی و پی پی اور یونین کونسلز کے عہدیداران نے شرکت کی۔

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top