ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ و عرس مبارک سیدنا طاہر علاوالدین القادری الگیلانیؒ کی تقریب ہفتہ کو ہو گی

مورخہ: 28 جون 2022ء

تقریب سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے
سجادہ نشین دربارہ غوثیہ بغداد شریف پیر السید عبدالرحمن الگیلانی کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی

مجلس ختم الصلوۃ علی النبی

لاہور (28 جون 2022ء) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں قائم گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ اور تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی ؒ کے 31ویں سالانہ عرس مبارک کے سلسلے میں دعائیہ تقریب 2 جولائی (ہفتہ) کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہو گی۔ بانی و سرپرست منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے۔

شہزادگان حضور قدوۃ اولیاء کی زیر سرپرسرستی منعقد ہونے والی تقریب میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، محمد رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، سید مشرف شاہ، حاجی امداد اللہ قادری، علامہ میر آصف اکبر قادری، علامہ رانا نفیس حسین قادری، شہزاد رسول قادری، حاجی محمد اسحاق، حافظ عابد بشیر، محمد لطیف مدنی سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنما، علمائے کرام، مشائخ عظام، معروف قراء اور عالمی شہرت یافتہ نامور نعت خواں شرکت کریں گے۔

دعائیہ تقریب میں النقیب الاشراف شیخ المشائخ قدوۃ اولیاء حضور سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی کے کزن حضرت السید عبدالرحمن الگیلانی القادری البغدادری (سجادہ نشین دربارہ غوثیہ بغداد شریف) کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی۔ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی ماہانہ محفل میں مرکزی گوشۂ درود اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں قائم حلقہ ہائے درود میں پڑھا جانے والا درود پاک حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں پیش کیا جائے گا۔

تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی۔

مجلس ختم الصلوۃ علی النبی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top