تحریک منہاج القرآن گجرات کا ورکرز کنونشن

مورخہ: 26 جون 2022ء

workers convention

تحریک منہاج القرآن گجرات کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بگڑتی معاشی و سیاسی صورتحال نے اخلاقی و تربیتی اقدار کا خاتمہ کر دیا ہے، آج نوجوان تعلیم کے حصول میں صرف ڈگریوں اور نوکریوں کی دوڑ میں ہے۔ ایسے حالات میں نوجوان نسل کی دین سے دوری ایک المیہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے علم اور تربیت کے ذریعے نوجوان نسل سمیت معاشرہ میں ہر سطح پر روحانی و دینی اقدار کی بحالی اور تربیت کا بیڑا اٹھایا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دعوتی پیغام علم ہمیں گھر گھر پہنچا کر اس خیر کی مہم کو عام کرنا ہے۔

اجلاس کی صدارت مرزاطارق بیگ نے کی، اجلاس میں میاں عنصر محمود قادری، قاری ریاست علی چدھڑ، مہر محمد یوسف یعفور، راجہ عبدالوحید طاہر نے شرکت کی۔

اس موقع پر رانا محمد ادریس کو بتایا گیا کہ منہاج القرآن گجرات کے زیراہتمام ضلعی نظامت دعوت شہر کے مختلف 21 مقامات پر دروس قرآن کا انعقاد کر چکی ہے، جس پر انہیں مبارکباد پیش کی گئی۔

workers convention

workers convention

workers convention

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top