حضور سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادیؓ تقویٰ و طہارت کے پیکر اتم تھے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

مجلس ختم الصلوۃ عرس مبارک

تحریک منہاج القرآن اور بزم قادریہ کے زیراہتمام مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ و سالانہ عرس مبارک حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی البغدادیؓ تقویٰ و طہارت کے پیکر اتم تھے۔ آپ ہمہ وقت اللہ تعالیٰ کی یاد میں مشغول رہتے اور آپ نے اپنی تمام زندگی اللہ رب العزت کی اطاعت میں بسر کی۔ آپ کا کلام و سکوت اللہ تعالیٰ کے لیے ہوتا تھا۔ آپ اپنی زندگی کے ہر عمل میں اس بات کا خیال رکھتے کہ میرا عمل اللہ کی بارگاہ میں محبوب اور مطلوب ہو۔ میں نے جو عرصہ آپ کی خدمت میں گزارا آپ کا کلام و سکوت اللہ کی رضا کی مطابقت، متابعت اور موافقت میں پایا۔

گوشۂ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کے روحانی اجتماع میں بتایا گیا کہ ماہ جون 2022 ء میں 1 ارب 15 لاکھ 17 ہزار 511 مرتبہ درود پاک پڑھا گیا، اب تک مجموعی طور پر پڑھے گئے درود پاک کی تعداد 5 کھرب 23 ارب 62 کروڑ 85 لاکھ 64 ہزار اور 48 ہو گئی ہے۔ اس موقع پر درود پاک کا یہ ہدیہ حضور تاجدرات کائناتﷺ کی بارگاہ عالیہ میں پیش کیا گیا۔

اس سے پہلے مجلس و عرس تقریب کا باقاعدہ آغاز قاری محمد رفیق نقشبندی اور قاری سید خالد حمید کاظمی نے تلاوت کلام سے کیا۔ معروف نقیب محفل صفدر علی محسن نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ معروف ثناء خوان مصطفیٰ اختر حسین قریشی، نعت گو شاعر الحاج سرور حسین نقشبندی، ظہیر عباس بلالی برادران، منہاج نعت کونسل ثمن آباد اور محی الدین برادران نے آقا کریم علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ عالیہ میں گلہائے عقیدت بھی پیش کیے۔ صابر کمال وٹو برادران نے گوشۂ درود کے وظائف کا ورد کروایا۔

تقریب میں سرپرست 92 نیوز و ممبر داتا دربار کمیٹی اسلم ترین، سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضور داتا گنج بخش علی ہجویری صاحبزادہ احمد عاصم سلیم ہجویری، راجہ زاہد محمود، نور اللہ صدیقی، محمد جواد حامد، سید الطاف حسین شاہ، صاحبزادہ حامد مصطفیٰ القادری، حافظ غلام فرید، شیخ احمد نعمان، شہزاد رسول قادری، حاجی محمد اسحاق، عابد بشیر قادری، سہیل احمد رضا، محمد حسین آزاد، رانا نفیس حسین قادری، شیخ فرحان عزیز، الطاف رندھاوا، ثناء اللہ آئی ٹی مینجر، حاجی منظور حسین قادری، حفیظ اللہ جاوید، سردار عمر دراز قادری، علامہ ظہیر احمد نقشبندی، علامہ جمیل احمد زاہد قادری، علامہ اشفاق، منہاج الدین قادری، علامہ فیاض بشیر قادری، مدثر رسول نوری، صوفی غلام فرید اور سدرہ کرامت بھی شریک ہوئیں۔

مجلسِ ختم الصلوٰۃ علی النبیﷺ و حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی البغدادیؓ کے عرس مبارک کی تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، گوشۂ درود کے منتظمین، نظامتِ دعوت، نظامتِ تربیت کے مرکزی عہدیداران، منہاج کالج برائے خواتین کی طالبات و سٹاف ممبران، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے طلباء اور اساتذہ کرام، تحریک منہاج القرآن لاہور کے قائدین اور لاہور سے رفقاء و کارکنان سمیت عشاقانِ رسول کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔

اس موقع پر پروگرام میں گوشۂ درود کے وظائف پڑھے گئے اور آخر میں ملک و ملت کی خیر و سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

مجلس ختم الصلوۃ عرس مبارک

مجلس ختم الصلوۃ عرس مبارک

مجلس ختم الصلوۃ عرس مبارک

مجلس ختم الصلوۃ عرس مبارک

مجلس ختم الصلوۃ عرس مبارک

مجلس ختم الصلوۃ عرس مبارک

مجلس ختم الصلوۃ عرس مبارک

مجلس ختم الصلوۃ عرس مبارک

مجلس ختم الصلوۃ عرس مبارک

مجلس ختم الصلوۃ عرس مبارک

مجلس ختم الصلوۃ عرس مبارک

مجلس ختم الصلوۃ عرس مبارک

مجلس ختم الصلوۃ عرس مبارک

مجلس ختم الصلوۃ عرس مبارک

مجلس ختم الصلوۃ عرس مبارک

مجلس ختم الصلوۃ عرس مبارک

مجلس ختم الصلوۃ عرس مبارک

مجلس ختم الصلوۃ عرس مبارک

مجلس ختم الصلوۃ عرس مبارک

مجلس ختم الصلوۃ عرس مبارک

مجلس ختم الصلوۃ عرس مبارک

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top