جڑانوالہ: منہاج القرآن کا ورکرز کنونشن
تحریک منہاج القرآن جڑانوالہ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن بسلسلہ ’’مصطفوی معاشرہ کا قیام‘‘ منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلٰی علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے ماسٹر محمد صفدر مرحوم ناظم TMQ جڑانوالہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن علم کی تحریک ہے، جو معاشرے میں علم کی شمع کو روشن کر رہی ہے۔ مصطفوی معاشرے کے قیام کے لئے آئندہ 5 سالوں میں 25ہزار مراکز علم قائم کیے جائیں گے۔
ورکرز کنونشن کی صدارت محمد خلیل خاں طاہر صدر منہاج القرآن ضلع جڑانوالہ نے کی۔ اس موقع پر قاری ریاست علی چدھڑ سیکرٹری کوآرڈینیشن تحریک منہاج القرآن وسطی پنجاب اور ضلعی ناظم محمد اشرف قادری نے بھی ورکرز کنونشن میں شرکت کی۔
تبصرہ