شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا منشاء الاسلام کی ہمشیرہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار

بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پرسنل سٹاف آفیسر محمد منشاء الاسلام کی ہمشیرہ قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کی بخشش و مغفرت، درجات کی بلندی اور جملہ سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، قاضی فیض الاسلام، جی ایم ملک، علامہ رانا محمد ادریس، نوراللہ صدیقی، رفیق نجم، راجہ زاہد، رانا نفیس حسین، جواد حامد، شہزاد رسول، حاجی محمد اسحاق، الطاف رندھاوا، شہباز طاہر و دیگر رہنماؤں نے بھی منشا ء الاسلام کی ہمشیرہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکی بخشش و مغفرت کیلئے دعا کی۔

دریں اثناء مرحومہ کی نماز جنازہ چیچہ وطنی میں ادا کی گئی، جس میں منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں محمد فاروق رانا، قاضی فیض الاسلام، رائے محمد عزیز، علامہ غلام ربانی تیمور، مقامی تحریکی قائدین و کارکنان اور مرحومہ کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

منہاج القرآن

منہاج القرآن

منہاج القرآن

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top