سید سردار آغا درویش بابا کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

غزنی افغانستان سے خاندان داتا علی ہجوہری سے سید آغا درویش بابا نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر سید سردار آغا درویش بابا نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کی سرگرمیوں کی اصل غایت آج کی نوجوان نسل کی علمی و فکری اصلاح ہے۔ تحریک منہاج القرآن نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں علم و حکمت کا نور پھیلا رہی ہے۔

اس موقع پر پشاور کے معروف تاجر نور اعظم، میر ہزار خان، عبدالرحمن رانا، قاری فرہاد، محمد علی، طاہر اعوان، علی قادری، محمد امجد اور غلام مصطفیٰ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top