صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منہاج یونیورسٹی لاہور کے کانووکیشن میں شرکت، خطاب

تعلیم کے فروغ کیلئے بے خوف ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
کانووکیشن سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کیا

President of Pakistan Arif Alvi addressing Minhaj University Lahore Convocation 2022

لاہور (14 نومبر 2022) منہاج یونیورسٹی لاہور کے کانووکیشن 2022 میں مہمان خصوصی صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے فروغ اور ترقی کیلئے بے خوف ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی کہ منہاج یونیورسٹی لاہور میں طلبہ کی مجموعی تعداد کا 50 فی صد خواتین ہیں۔ ایسے تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے جہاں خواتین کو حصول علم کے مساوی مواقع میسر ہوں اور کوئی انہیں ہراساں نہ کر سکے، ایسا تعلیمی ماحول مہیا کرنے پر میں ڈاکٹر محمد طاہرالقاری اور منہاج یونیورسٹی لاہور کی پوری ایڈمنسٹریشن کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی خواتین عملی زندگی میں اس علم کو پھیلائیں، مشاہدے میں آیا ہے کہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی بعض خواتین ازدواجی زندگی اختیار کرنے کے بعد عملی کردار ادا نہیں کر پاتیں، یہ محدود وسائل کے استعمال کا ضیاع ہے۔ سوسائٹی کے ہر فرد کو تعمیر و ترقی میں حصہ لینا ہو گا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اعلیٰ نے تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات کو گولڈ میڈل دئیے۔

کانووکیشن سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کی چابی تعلیم یافتہ باکردار نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، تربیت کے بغیر تعلیم بے فائدہ ہے۔ نوجوان علم و تحقیق کے ساتھ دائمی رشتہ استوار کریں اور کردار کو شفاف رکھیں۔ شیخ الاسلام نے اعلیٰ تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو شاباش دی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منہاج یونیورسٹی لاہور آمد پر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، خرم نواز گنڈاپور، ڈاکٹر خرم شہزاد نے خوش آمدید کہا۔ کانووکیشن 2022 کی تقریب سے سپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خان نے بھی خطاب کیا۔

ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے خطاب میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ماڈرن ایجوکیشن، ریسرچ اور تربیت منہاج یونیورسٹی لاہور کا طرہ امتیاز ہے انہوں نے اعلیٰ تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایوارڈ ہولڈرز اور گولڈ میڈلسٹ طلبہ کو مبارکباد دی۔

کانووکیشن میں پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنائت اللہ لک نے بھی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

کانووکیشن میں 1562 گریجوایٹس کو ڈگریاں دی گئیں۔ کانووکیشن میں 57 طلبہ کو گولڈ میڈل، 172 کو رول آف آنر اور 62 طلبہ کو میرٹ سکالرشپس دئیے گئے۔ علاوہ ازیں بے مثال تعلیمی کارکردگی پر منہاج یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی شعبہ جات کے طلبہ کو ایوارڈز اور ایک لاکھ روپے فی کس انعام دیا گیا۔ ان طلباء و طالبات میں بی ایس اسلامک سٹڈیز کے سید ابتسام علی اور بی ایس کیمسٹری کی طالبہ ملیحہ صادقہ کو بابا گرو نانک ایوارڈ، بی ایس میتھمیٹکس کی عروج فاطمہ کو بابا فرید ایوارڈ، بی ایس کمپیوٹر سائنس کی مایہ بنت یوسف کو سیدنا طاہر علاؤالدین ایوارڈجبکہ ڈاکٹر آف کلینیکل نیوٹریشن امبرین امجد کو دیوان فوڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

کانووکیشن میں بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، نور اللہ صدیقی، شاہد لطیف، شہزادرسول، حاجی محمد اسحق، طارق نثار، دیوان غلام محی الدین، بابر جاوید بٹ، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، سہیل احمد رضا سمیت منہاج یونیورسٹی کے ڈینز، ایچ او ڈیزاور فارغ التحصیل طلبہ کے والدین کی بڑی تعداد کی شرکت کی۔

President of Pakistan Arif Alvi addressing Minhaj University Lahore Convocation 2022

President of Pakistan Arif Alvi addressing Minhaj University Lahore Convocation 2022

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top