تحریک منہاج القرآن ملتان کی تنظیم نو مکمل، محمد احمد قریشی صدر، انجینئر جواد صادق ناظم منتخب

مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا ادریس قادری نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نوراللہ صدیقی، انجینئر رفیق نجم، راؤ عارف رضوی کی مبارکباد

لاہور (03 جنوری 2023ء) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا ادریس کی زیرنگرانی ملتان کی تنظیم نو مکمل ہو گئی ہے، مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق محمد احمد قریشی صدر، انجینئر جواد صادق ناظم جہانگیر احمد انصاری نائب صدر، مہر فیاض احمد ایڈووکیٹ نائب ناظم، مصباح اسحاق ناظم مالیات، پروفیسر سہیل حسن ناظم دعوت، محمد اسلم چشتی ناظم تربیت، محمد انور مہروی ناظم ممبر شپ، چوہدری جاوید بندیشہ ناظم ویلفیئر اور پروفیسر فرحان قمر کو ناظم نشرواشاعت کی ذمہ داری دی گئی۔ مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا ادریس قادری نے نومنتخب عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

دریں اثناء ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی، نائب ناظم اعلیٰ کوارڈنیشن انجینئر رفیق نجم، مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر راؤ عارف رضوی، سید سعید بخاری، جاوید اشرف وڑائچ اور دیگر رہنماؤں نے تحریک منہاج القرآن ضلع ملتان کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top