منہاج القرآن حویلی لکھا کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد

Workers Convention Hawali Lakha January 2023

تحریک منہاج القرآن حویلی لکھا کے زیراہتمام 25 جنوری 2023 کو ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری، صدر MSM وسطی پنجاب میاں عنصر محمود مصطفوی، قاری ریاست علی چدھڑ، صاحبزادہ پیر رشید احمد چشتی، ڈاکٹر محمد رفیع کمبوہ اور حاجی ریاض احمد سدیدی نے شرکت کی۔

ضلعی نائب ناظم محمد افضال طاہر نے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے شاندار ورکرز کنونشن کے انعقاد پر حویلی لکھا کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ تنظیمی نیٹ ورک کو UC سطح تک مضبوط کرنے میں تمام فورمز کے قائدین اپنا کردار ادا کریں۔ جبکہ ضلعی ناظم ڈاکٹر ضیاء احمد قمر نے یقین دہانی کروائی کہ مصطفوی معاشرے کے قیام میں حویلی لکھا کے تمام قائدین بھرپور کردار ادا کریں گے۔

کںونشن کے اختتام علامہ پیر رشید احمد چشتی نے امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کی سلامتی، عظیم مصطفوی مشن کی کامیابی اور شیخ الاسلام کی صحت و درازئ عمر کیلئے دعا کی۔

Workers Convention Hawali Lakha January 2023

Workers Convention Hawali Lakha January 2023

Workers Convention Hawali Lakha January 2023

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top