منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیرانتظام گنما سنٹر میں حلقہِ درود و فکر
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیرانتظام گنما سنٹر میں 62 ویں حلقہِ درود و فکر و آن لائن تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں صدر منہاج ایشین کونسل علی عمران نے خصوصی شرکت کی، جبکہ خواتین کے لیے بھی علیحدہ اہتمام کیا گیا۔
حلقہِ درود کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کے بعد بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کئے گئے۔ منہاج القرآن انڑنیشنل علامہ مہتاب اظہر نے فلسفہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر پُر اثر گفتگو کی جسے شرکاءِ مجلس نے بہت سراہا۔
محفل کے آخر میں حضور شیخ الاسلام پرفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ولادت کی خوشی میں میں کیک کاٹا گیا اور ان کی درازئ عمر کے لیے دعا کی گئی۔
تبصرہ