منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام گنما سنٹر میں حلقہِ درود و فکر
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیرانتظام گنما سنٹر میں 65 واں حلقہِ درود و فکر و آن لائن تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں صدر منہاج ایشین کونسل علی عمران نے آن لائن شرکت کی، جبکہ خواتین کے لیے بھی علیحدہ اہتمام کیا گیا۔
حلقہِ درود کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کے بعد بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کئے گئے۔ منہاج القرآن انڑنیشنل علامہ محمود مسعود نے ’’حضور ﷺ کمزوروں اور مفلسوں کے مدد گار ہیں‘‘ کے موضوع پر پُراثر گفتگو کی جسے شرکاءِ مجلس نے بہت سراہا۔
محفل کے آخر میں حضور شیخ الاسلام پرفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و سلامتی اور ان کی درازئ عمر کے لیے دعا کی گئی۔
تبصرہ