شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ملک کرامت علی کے چچا زاد بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

مورخہ: 18 مارچ 2023ء

Shaykh-ul-Islam Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri expressed grief over the death of Malik Karamat Ali's cousin

لاہور (18مارچ 2023ء) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری ملک کرامت علی کے چچا زاد بھائی وارث علی ملک (مرحوم) کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش و مغفرت، درجات بلند فرمائے، اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔

دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود، نور اللہ صدیقی، میاں ریحان مقبول، عارف چوہدری، سردار عمر دراز، میاں کاشف، قاضی شفیق، نور احمد سہو، ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری سمیت پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن کے دیگر رہنماؤں نے بھی ملک کرامت علی کے چچا زاد بھائی وارث علی ملک(مرحوم) کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top