آج ہزاروں فرزندان توحید منہاج القرآن کے شہر اعتکاف کے مکین بنیں گے

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری روزانہ نماز تراویح کے بعد خطاب کریں گے
معتکفین کے آرام و سکون کیلئے جملہ انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں: جواد حامد

Minhaj ul Quran Iitkaf city begin today

تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے آخری عشرے سے شروع ہونے والے شہر اعتکاف میں آج اندرون و بیرون ملک سے ہزار ہا معتکفین شریک ہوں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری روزانہ نماز تراویح کے بعد ”زوال پذیر معاشرتی اقدار اور قرآنی احکامات“ کے موضوع پر خطابات کریں گے۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تربیتی لیکچرز دیں گے۔

سیکرٹری شہر اعتکاف جواد حامد نے کہا ہے کہ معتکفین کے آرام و سکون کیلئے جملہ انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ سحر و افطار میں دئیے جانے والے کھانے حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیار کئے جائیں گے۔ ہزاروں معتکفین و معتکفات 24 گھنٹے طبی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف 5 ایمبولینسز، 24 گھنٹے شہر اعتکاف میں موجود ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جامع المنہاج ٹاؤن شپ میں ہزاروں مرد اور منہاج گرلز کالج میں ہزاروں خواتین معتکف ہوں گے۔ جواد حامد نے بتایا کہ گرمی اور حبس جیسے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر اعتکاف کیلئے ہیوی ڈیوٹی جنریٹرز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ مسجد کے صحن اور کمروں میں درجنوں پنکھے لگا دئے گئے ہیں، ہزاروں افراد کے وضو اور سحری و افطاری کیلئے پانی کا وسیع انتظام ہو گا۔ جامع المنہاج اور منہاج گرلز کالج میں ایل ای ڈی سکرینیں بھی لگا دی گئی ہیں تاکہ مرد و خواتین معتکفین کو خطابات دیکھنے اور سننے میں آسانی ہو۔

Minhaj ul Quran Iitkaf city 2023 begin today - 3

Minhaj ul Quran Iitkaf city 2023 begin today - 4

Minhaj ul Quran Iitkaf city 2023 begin today - 5

Minhaj ul Quran Iitkaf city 2023 begin today - 6

Minhaj ul Quran Iitkaf city 2023 begin today - 9

Minhaj ul Quran Iitkaf city 2023 begin today - 7

Minhaj ul Quran Iitkaf city 2023 begin today - 8

Minhaj ul Quran Iitkaf city 2023 begin today - 11

Minhaj ul Quran Iitkaf city 2023 begin today - 12

Minhaj ul Quran Iitkaf city 2023 begin today - 13

Minhaj ul Quran Iitkaf city 2023 begin today - 10

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top