منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں ہزاروں افراد معتکف ہو گئے

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے معتکفین کو مبارکباد دی
اعتکاف کی عبادت سے قلبی نور حاصل ہوتا ہے:قائد تحریک منہاج القرآن
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے معتکفین کو خوش آمدید کہا

Dr Hassan Qadri addressing Mutakifeen in Itikaf City Jame al Minhaj

لاہور (11 اپریل 2023) تحریک منہاج القرآن کا شہر اعتکاف جامع المنہاج بغداد ٹاؤن (ٹاؤن شپ) لاہور میں سج گیا، پاکستان سمیت برطانیہ، یورپ، امریکہ، کینیڈا سے تحریک کے رفقاء کار سمیت ہزاروں افراد معتکف ہوگئے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سر پرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے طول و عرض سے اعتکاف کی سعادت حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ مہنگائی اور سفری صعوبتوں کے باوجود اللہ کی خاطر دس روز کیلئے تنہائی اختیار کرنے والے چنیدہ لوگ ہیں، اعتکاف کی عبادت سے روح و قلب کا نور اور سرور حاصل ہوتا ہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جملہ نائب ناظمین اعلیٰ، مرکزی قائدین اور سیکرٹری شہر اعتکاف جواد حامد، منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری نے معتکفین کو شہر اعتکاف میں خوش آمدید کہا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ اعتکاف ایک مسنون عبادت ہے، اعتکاف کی سعادت حاصل کرنے والے خوش قسمت ہیں۔ انہوں نے منتظمین کو ہدایت کی کہ اللہ اور منہاج القرآن کے ان مہمانوں کی خدمت میں کوئی کمی نہیں رہنی چاہئیے۔ منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں صاف پانی کی فراہمی، خصوصی ایمرجنسی میڈیکل ایڈ کیمپ لگایا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز اور درجنوں افراد پر مشتمل طبی عملہ 24 گھنٹے خدمات انجام دے گا۔ معتکفین کی حفاظت اور ان کی ضروریات کی تکمیل کیلئے مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ہے پورے شہر اعتکاف کی مانیٹرنگ کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ شہر اعتکاف کے اطراف میں ٹریفک کی روانی کیلئے پولیس کے خصوصی دستے تعینات ہیں۔

30ویں سالانہ مسنون اعتکاف 2023ء کا باقاعدہ آغاز نماز مغرب کی ادائیگی سے ہوا۔ شہر اعتکاف میں بیک وقت ہزاروں معتکفین کی نماز کی ادائیگی نے ایک روحانی سماں باندھ دیا۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری روزانہ نماز تراویح کے بعد ”زوال پذیر معاشرتی اقدار اور قرآنی احکامات“ کے موضوع پر خطاب کر رہے ہیں۔ منہاج القرآن کے سکالرز معتکفین کو مختلف موضوعات پر اخلاقی لیکچرز دیں گے۔ فقہی مسائل کے حل اور فہم دین کیلئے مفتی اعظم منہاج القرآن مفتی عبد القیوم ہزاروی کی نماز عصر کے بعد خصوصی فکری نشست منعقد ہو گی جہاں وہ معتکفین کے سوالات کے جوابات دیں گے۔ نماز تراویح کے بعد بین الاقوامی شہرت یافتہ ثنا خوان مصطفی ﷺ ہدیہ تبریک پیش کیا کریں گے۔

Dr Hassan Qadri addressing Mutakifeen in Itikaf City Jame al Minhaj - 1

Dr Hassan Qadri addressing Mutakifeen in Itikaf City Jame al Minhaj - 2

Itikaf 2023 starts under Minhaj ul Quran - 1

Itikaf 2023 starts under Minhaj ul Quran - 4

Itikaf 2023 starts under Minhaj ul Quran - 5

Itikaf 2023 starts under Minhaj ul Quran - 6

Itikaf 2023 starts under Minhaj ul Quran - 7

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top