اعتکاف باطنی احوال سنوارنے کا نام ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا شہر اعتکاف میں فکری تربیتی نشست سے خطاب
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن کے شہرِ اعتکاف میں "آدابِ صحبت اور اصلاحِ احوال" کے موضوع پر منعقدہ تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعتکاف باطنی احوال سنوارنے کا نام ہے۔ تزکیہ نفس اور تصفیہ قلب کی نیت سے سفر اور خلوت اختیار کرنا اہل اللہ کی صفت ہے ملک کے طول و ارض سے اللہ اور اس کے رسولﷺ کی خوشنودی اور رضا کےلیے معتکف ہونے والے چنیدہ اور خوش قسمت بندے ہیں، اعتکاف اللہ اور اس کے رسولﷺ سے تعلق مضبوط بنانے کا وسیلہ اور ذریعہ ہے، انھوں نے کہا منہاج القرآن کے شہرِ اعتکاف کے معتکفین حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی کے مزار اقدس کے سائے میں بھی بیٹھتے ہیں، اور اس کے ساتھ ساتھ شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی علمی فکری محافل میں بھی بیٹھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معتکفین طالبِ راہِ حق بن کر ان مقدس صحبتوں سے مستفید ہوں اور اپنے ظاہر و باطن کو اجلا بنائیں، انھوں نے کہا کہ جو مجلس اللہ کے ذکر، تعلیم و تعلم، درس و تدریس، اصلاح احوال کے لیے برپا ہوتی ہے وہ مجلس اللہ کی رحمتوں اور برکتوں کے حصار میں ہوتی ہے، انھوں نے کہا کہ اعتکاف ایک ایسی مسنون عبادت ہے جو شعور و فکر پر حرص و ہوس کے لگے زنگ اتارنے کا ذریعہ بنتی ہے اس سے خود شناسی اور خود احتسابی کی توفیق میسر آتی ہے۔
تبصرہ