مجلس ختم الصلٰوۃ علی النبی ﷺ کی روحانی تقریب 6 مئی کو ہو گی
لاہور (4مئی 2023ء) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی روحانی تقریب 6 مئی (ہفتہ) مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں بعد نماز عشاء منعقد ہوگی۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں،ک ارکنان سمیت علمائے کرام، مشائخ عظام، معروف قراء و نعت خوان حضرات روحانی اجتماع میں شرکت کریں گے۔
مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی روحانی محفل میں مرکزی گوشہ درود اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں قائم حلقہ ہائے درود میں پڑھا جانے والا درود پاک حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں پیش کیا جائے گا۔ روحانی اجتماع کے اختتام پر ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی۔
تبصرہ