گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روحانی اجتماع
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبیﷺ کا روحانی اجتماع 6 مئی کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز نماز عشاء کے بعد تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کے بعد معروف ثناء خوان مصطفیٰ ﷺنے ہدیۂ نعت کی سعادت حاصل کی۔ گوشۂ درود کے وظائف پڑھائے گئے اور درود پاک حضور تاجدارِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ عالیہ میں پیش کیا گیا۔
گوشہ درود کے قائم کر دہ نظام کے تحت ماہ اپریل میں 9 ارب 47کروڑ 9 لاکھ 65ہزار22 مرتبہ جبکہ اب تک پڑھا جانے والا کل درود پاک کی تعداد 5 کھرب 67 ارب 88 کروڑ 56 لاکھ 7 ہزار 9 صد 93 ہے۔
ختم الصلوۃ کے روحانی اجتماع میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، گوشۂ درود کے گوشہ نشینان، مرکزی سٹاف ممبران، تحریک منہاج القرآن لاہور کے جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان اور عامۃ الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پروگرام کے اختتام پر امت مسلمہ اور ملک پاکستان کی ترقی و سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔
تبصرہ