منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے بانی راہنما حاجی محمد نجیب کی نماز جنازہ جامع شیخ الاسلام میں ادا
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے حاجی محمد نجیب کی نماز جنازہ پڑھائی
چیئرمین سپریم کونسل نے مرحوم کی بخشش و مغفرت کے لیے دعا کروائی
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے بانی راہنما اور دیرینہ رفیق حاجی محمد نجیب کی نماز جنازہ جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں پڑھائی اور مرحوم کی بخشش و مغفرت کے لیے دعا کروائی۔
چیئرمین سپریم کونسل نے مرحوم کے بیٹوں صدر منہاج ڈائیلاگ فورم یورپ قیصر نجیب، سیکرٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک فیصل نجیب اور پوتے حسن بوستان جوائنٹ سیکرٹری منہاج یورپین کونسل سمیت اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
نمازِ جنازہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، انجینئر محمد رفیق نجم، جی ایم ملک، رانا محمد ادریس، محمد جواد حامد، پروفیسر نواز ظفر، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، مرحوم کے بیٹوں سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران، کالج آف شریعہ کے طلباء اور مرحوم کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
تبصرہ