منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام گنما سنٹر میں حلقہِ درود و فکر
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیرانتظام گنما سنٹر میں 73ویں حلقہِ درود و فکر و آن لائن تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں حافظہ عشرت فاطمہ نے آن لائن شرکت کی، جبکہ خواتین کے لیے بھی علیحدہ اہتمام کیا گیا۔
حلقہِ درود کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کے بعد بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کئے گئے۔ ڈائریکٹر دعوت و تربیت منہاج القرآن مرکز لاہور علامہ مرتضی علوی صاحب نے (ایک اچھے مسلمان کا تصور) کے موضوع پر پُراثر گفتگو کی جسے شرکاءِ مجلس نے بہت سراہا۔
محفل کے آخر میں حضور شیخ الاسلام پرفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و سلامتی اور ان کی درازئ عمر کے لیے دعا کی گئی۔
تبصرہ