منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مرکزی مجلس شوریٰ اجلاس کا پہلا سیشن
اجلاس کے پہلے سیشن میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے تشریف لانے والے معزز ممبران شوریٰ کو خوش آمدید کہا، پہلے سیشن میں پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، پرنسپل منہاج کالج برائے خواتین آفتاب احمد خان، ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی شعیب طاہر، ڈائریکٹر تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ و آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر، مینجنگ ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل حسین مشہدی اور وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے اپنی اپنی ادارہ جاتی رپورٹ ہاؤس میں پیش کی، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے پراگرس کو خوش آئند اور حوصلہ افزاء قرار دیتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا۔
اجلاس مرکزی مجلس شوریٰ میں نائب ناظمین اعلیٰ، فورمز صدور، ڈائریکٹر شعبہ جات اور ممبران مجلس شوریٰ فزیکل اور آن لائن شریک ہیں۔
تبصرہ