منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مرکزی مجلس شوریٰ فیڈرل کونسل کے اجلاس دوسرا سیشن
اجلاس کے دوسرے سیشن میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے تشریف لانے والے معزز ممبران شوریٰ کو خوش آمدید کہا، ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل نے تمام فورمز، ڈیپارٹمنٹ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اور پوزیشنز لینے والے زونز، اضلاع اور تحصیلات کے نام اناؤنس کئے۔ ممبران مجلس شوریٰ نے تنظیمی امور میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی تنظیمات کو سراہا۔
نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم نے تنظیمی استحکام، اعتکاف 2024 اور قائد ڈے 2024ء کے ورکنگ پلان ہاؤس سے شیئر کئے۔ شعبہ کورسز کے ڈائریکٹر علامہ سعید رضا بغدادی نے مراکزِ علم کے نصاب اور اس حوالے سے پیش رفت پر رپورٹ پیش کی۔
ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ محمد فاروق رانا نے قائدِ تحریک حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور صاحبزادہ شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری کی طبع ہونے والی کُتب کا تعارف کروایا۔
اجلاس مرکزی مجلس شوریٰ میں نائب ناظمین اعلیٰ، فورمز صدور، ڈائریکٹر شعبہ جات اور ممبران مجلس شوریٰ فزیکل اور آن لائن شریک ہیں۔
تبصرہ