منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مرکزی مجلس شوریٰ فیڈرل کونسل کے اجلاس کا تیسرا سیشن

مورخہ: 28 مئی 2023ء

Minhaj ul Quran Majlis e Shura meeting 2023

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی زیرِصدارت مرکزی مجلس شوریٰ (فیڈرل کونسل) کے اجلاس کا تیسرا سیشن منعقد ہوا۔

چیئرمین سپریم کونسل نے شوریٰ کے اجلاس میں شریک ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، برگیڈیئر ر اقبال احمد خان سمیت جملہ نائب ناظمین، صدور فورمز، شعبہ جات کے ڈائریکٹرز، مرکزی سیکرٹریٹ پر تشریف لانے والے اور دنیا بھر سے آن لائن شریک ممبران مجلس شوریٰ کو خوش آمدید کہا اور تنظیمی امور میں قابلِ قدر خدمات انجام دینے والی تنظیمات کو مُبارکباد پیش کی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائد بصیرت اور کمال والا ہو تو کمزور ٹیم سے بھی بڑے بڑے کام لے لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ منہاج القرآن کو شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی صورت میں ایک صاحب کمال اور صاحبِ بصیرت قیادت میسر آہے۔

چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل اپنے تعلیمی ادارہ جات اور پراجیکٹس کے ذریعے قوم کو شعور و آگہی دے رہا ہے۔ منہاج القرآن کا نیا پراجیکٹ مراکزِ علم بھی اسی تسلسل کی ایک کاوش ہے۔ مراکزِ علم کے ذریعے تعصب اور تنگ نظری سے پاک ایک ایسی قوم تیار کی جائے گی جو اچھے مسلمان ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے انسان اور اچھے پاکستانی شہری ہوں گے۔ ان مراکز کے ذریعے علم کے کلچر کو فروغ دیا جائے گا۔ علم و تحقیق منہاج القرآن کی پہچان، وقار، عزت اور رعب ہے۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں ممبران مجلس شوریٰ اور انسٹی ٹیوشنز کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے ممبران نے آن لائن شرکت کی۔

Minhaj ul Quran Majlis e Shura meeting 2023

Minhaj ul Quran Majlis e Shura meeting 2023

Minhaj ul Quran Majlis e Shura meeting 2023

Minhaj ul Quran Majlis e Shura meeting 2023

Minhaj ul Quran Majlis e Shura meeting 2023

Minhaj ul Quran Majlis e Shura meeting 2023

Minhaj ul Quran Majlis e Shura meeting 2023

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top