ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے معروف ڈائیبٹالوجسٹ ڈاکٹر رضوان احمد خان نیازی کی ملاقات
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹر نیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے معروف ڈائیبٹالوجسٹ ڈاکٹر رضوان احمد خان نیازی کی ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر رضوان احمد خان نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری امت کا سرمایہ افتخار ہیں۔ مجہے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ منہاج القرآن نے علم، امن، تحقیق اور قرآن و سنت کی حقیقی تعلیمات کو پوری دنیا میں عام کرنے میں منفرد فریضہ انجام دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ ہر سال دو تین درجن کے قریب نئی کتابیں شیخ الاسلام کیسے تخلیق کر لیتے ہیں، انہوں نے حقیقی معنوں میں تجدیدِ دین اور تعلیم کی خدمت کے باب میں تاریخ رقم کی۔ چیئرمین سپریم کونسل نے معزز مہمان کو مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مختلف شعبہ جات، فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور کا وزٹ کروایا۔ اس موقع پر میاں زاہد اسلام اور قاضی فیض الاسلام بہی ان کے ہمراہ تہے۔
قبل ازیں معزز مہمان نے منہاج یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد اور یونیورسٹی کے دیگر پروفیسرز سے ملاقات کی انہوں نے آرفن بچوں کے ادارے آغوش کا بھی تفصیلی وزٹ کیا۔
تبصرہ