ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کے ہمراہ پکٹوریل گیلری کا دورہ
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری صاحبہ کے ہمراہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر قائم حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی خدمات پر مشتمل پکٹوریل گیلری کا دورہ کیا ،اس پکٹوریل گیلری کو "سفرِ تجدید"کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔
انہوں نے بریگیڈیئر ر اقبال احمد خان، محمد فاروق رانا، ڈاکٹر مایہ ناز، ڈاکٹر فرح ناز، سدرہ کرامت اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم کو اس شاندار کاوش پر مُبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کیا اور گیلری کے توسیعی منصوبہ پر ہدایات دیں۔ اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمات، سربراہان شعبہ جات اور مرکزی ٹیم موجود تھی۔
تبصرہ