منہاج القرآن ضلع نارووال کی تنظیم نو مکمل
تحریک منہاج القرآن ضلع ناروال میں تنظیم نو کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، صدر منہاج القرآن لاہور رانا نفیس حسین قادری، سیکرٹری کوآرڈینیشن قاری ریاست علی چدھڑ، خان عبدالقیوم خان ایڈووکیٹ، علامہ حافظ طاہر ضیاء، علامہ عبدالغفار سلطانی، فیصل رفیق منہاجین سمیت دیگر راہنما شریک ہوئے۔
نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ رانا محمد ادریس نے ضلع نارروال کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک منہاج القرآن کو پورے ضلع میں آرگنائز کیا جائے، یونین کونسل سطح پر بھی تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن فروغ علم، امن عالم اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ منہاج القرآن کے کارکنان متحرک اور خدمت انسانی کے جذبے سے سرشار ہیں۔ رانا نفیس حسین قادری نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔
تبصرہ