تحریک منہاج القرآن لاہور زون کا تنظیم نو اجلاس
تحریک منہاج القرآن لاہور زون کی تنظیم نو کا اجلاس مرکزی سیکرٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ محمود، نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری، سیکرٹری کوآریڈینیشن وسطی پنجاب قاری ریاست علی چدھڑ، رانا نفیس حسین قادری، سلطان محمود چودھری، حاجی فرخ خان، ڈاکٹر محسن اقبال، نورین علوی اور لاہور بھر کے عہدیداران و ذمہ داران شریک ہوئے۔
راجہ زاہد محمود اور علامہ رانا محمد ادریس قادری نے شاندار کارکردگی پر لاہور تنظیم کو مبارکباد دی اور آئندہ ورکنگ پلان مراکز علم، تنظیمی استحکام، شہر اعتکاف، دروس عرفان القرآن اور فہم دین پراجیکٹ کے حوالے سے گفتگو فرمائی۔ قاری ریاست علی چدھڑ نے اختتامی دعا فرمائی۔
تبصرہ