ملائیشیا: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام کلانگ میں محفل ذکر سیدنا امام حسینؑ کا انعقاد
منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا کے زیراہتمام کلانگ میں محفل ذکر سیدنا امام حسین علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا، جس میں حافظ محمد نعیم نے تلاوت کی سعادت حاصل کی۔ حافظ محمد عمیر اور محترم سید سجاد حسین شاہ نے بارگاہ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
خصوصی خطاب شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری حافظ محمد موسٰی نے کہا کہ حُب اہل بیت ایمان کی نشانی ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حسنین کریمین کے ساتھ بے حد محبت کرتے تھے اور اللہ کا یہ اعلان ہے کہ جو میرے محبوب سے محبت کرے گا میں اس سے محبت کروں گا اور محبوب حق کا یہ اعلان ہے کہ جو میرے حسن، حسین سے محبت کرے گا میں اُس سے محبت کروں گا تو گویا حسنین کریمین کے ساتھ محبت اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے ساتھ محبت ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن اہل بیت اطہار کی محبت کے چراغ روشن کررہے ہیں۔
پروگرام میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشا محترم عبد الرسول بھٹی نے حصوصی شرکت کی۔
تبصرہ