رانا محمد ادریس قادری کی ایگزیکٹیو کونسل اجلاس اور شہادتِ امامِ حسین کانفرنسز میں شرکت و خطاب
نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری کی ٹوبہ ٹیک سنگھ اور میاں چنوں میں ایگزیکٹیو کونسل اجلاس اور چک ماہنی فیصل آباد، سندھیلیانوالی میں شہادتِ امامِ حسین کانفرنسز میں شرکت و خطاب
ان مواقع پر صدر پی اے ٹی سنٹرل پنجاب میاں ریحان مقبول، صدر پی اے ٹی جنوبی پنجاب میاں نور احمد سہو، ماسٹر ریاض احمد، محمد ندیم غوری، طارق محمودسمیت دیگر راہنما شریک ہوئے۔
نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس قادری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خانوادۂ رسول ﷺ کی شہادت کرۂ ارض کا المناک اور اندوہناک سانحہ ہے جسے انسانیت تاقیامت کبھی فراموش نہیں کر سکے گی۔حضرت امام حسین علیہ السلام نے میدان کربلا میں غلبہ حق کے لئے عظیم قربانی دے کر یزید کے باطل نظریات کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے رد اور بے نقاب کر دیا، کربلا کے ریگزاروں سے شعور و آگہی اور حق وصداقت کے چشمے پھوٹے۔ زندگی حق کے ساتھ بسر کرنی ہے تو پھر امام حسین علیہ السلام کے کردار سے رہنمائی لی جائے۔
تبصرہ