تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام 3 روزہ پیغام امامِ حسین علیہ السلام کانفرنس
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام 3 روزہ پیغام امامِ حسین علیہ السلام کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ کانفرنس سے علامہ غلام ربانی تیمور، علامہ احمد حسن فاروقی اور علامہ فاران ناصر نے خطاب کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پیغام کربلا یہ ہے کہ حق کا ساتھ دینا حسینیت اور دنیاوی مفادات کے لئے جھوٹ کا ساتھ دینا یزیدیت ہے۔ شہدائے کربلا کی قربانیوں سے اہل حق کو سر اٹھا کر جینے کا حوصلہ ملا۔ یزیدیت آج بھی اسلام کی قدریں مٹانے، امت کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کے لئے سرگرم ہے جبکہ حسینیت اتحاد امت، اخوت، محبت، امن، حق گوئی و بے باکی کا نام ہے۔ 3 روزہ کانفرنس میں تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے قائدین، کارکنان اور محبین اہل بیت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تبصرہ