منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام پیغام سیدنا حضرت امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد

Imam e Hussain Conference in Farance

پونتو کومبو میں منعقدہ پیغام امام حسینؑ کانفرنس سے ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک علامہ ڈاکٹر حافظ محمد ادریس الأزہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا شہدائے کربلا کی یاد تازہ کرنا، ان کی مظلومانہ شہادت پہ آنسو بہانا اور معرکۂ کربلا کے مقاصد وعظمت بیان کرنا سنتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔ یہ بھی امام عالی مقام سیدنا امام حسین علیہ السلام کی یکتائی وعظمت کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ شہدائے کربلا کا ذکر مبارک گزشتہ پندرہ صدیوں سے اس کثرت سے جاری ہے کہ تاریخ انسانیت میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

کانفرنس میں قاری عبدالمجید نعمانی نے تلاوت قرآن مجید کی سعاعت حاصل کی، اعجاز حسین، عثمان حسین، زاہد حسین اور حنیف مغل نے نعت رسول مقبول پڑھی اور جنرل سیکرٹری ایم کیو آئی طاہر عباس گورائیہ اور منظور حسین بھٹی نے منقبت آلِ رسول پڑھی۔ کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان اور عامۃ الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Imam e Hussain Conference in Farance

Imam e Hussain Conference in Farance

Imam e Hussain Conference in Farance

Imam e Hussain Conference in Farance

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top