نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری کی شہادتِ امامِ حسینؑ کانفرنسز میں شرکت و خطاب
نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری کی فیصل آباد، اکڑیانوالہ، نواں لاہور اور سندھیلیانوالی میں شہادتِ امامِ حسین علیہ السلام کانفرنسز میں شرکت و خطاب
ان مواقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ رانا محمد ادریس قادری نے کہا کہ حضرت امام عالی مقام نے یزید کے باطل اقتدار کے خلاف سینہ سپر ہو کر قیامت تک کے اہل ایمان کو یہ پیغام دیا ہے کہ جب بات دینی اقدار اور حق و صداقت کی ہو تو پھر ظلم کے سامنے سینہ سپر ہو جائیں۔ اہل بیت اطہار حق و صداقت کا استعارہ ہیں۔ اسی لئے حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا قرآن اور میری عترت کو تھامنے والے کبھی گمراہ نہ ہوں گے۔
کانفرنسز میں تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے قائدین، مذہبی، سیاسی اور سماجی راہنماؤں اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تبصرہ