خطیب مسجد سیدنا عبدالقادر الجیلانیؓ بغداد کی پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات
خطیب مسجد سیدنا عبدالقادر الجیلانی رضی اللہ عنہ بغداد فضیلۃ الشیخ انس محمود خلف العیساوی کی وفد کے ہمراہ منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات
خطیب مسجد سیدنا عبدالقادر الجیلانی رضی اللہ عنہ بغداد فضیلۃ الشیخ انس محمود خلف العیساوی کی قیادت میں وفد نے منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا اور ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ اور اپنی کُتب بطور تحفہ مہمانوں کو دیں۔
وفد میں خطیب مسجد سیدنا عبدالقادر الجیلانی رضی اللہ عنہ بغداد فضیلۃ الشیخ انس محمود خلف العیساوی کے ہمراہ شیخ ارقم محمود خلف العیساوی بغداد، فضیلۃ الدکتور محمد مرسلین استاذ الشریعۃ الاسلام جامعۃ مادلیب، چیئرمین مسلم ہینڈ انٹرنیشنل پیر سید لخت حسنین شاہ، ترجمان و خطیب مرکزی دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ، اسسٹنٹ پروفیسر الکرم یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نعیم الازھری، ناظم امتحانات نظام المدارس پاکستان عین الحق بغدادی اور منہاج کالج اسلامک سائنسز سے ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی شامل تھے۔
ملاقات کے بعد منہاج یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے وفد کو یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی اور انتظامی شعبہ جات جن میں شیخ الاسلام انسٹیٹیوٹ آف سپرچوئل سٹڈیز اور ابن سینا ڈیجیٹل روبوٹک لائبریری اینڈ ریسورس سنٹر کا دورہ کروایا گیا۔
تبصرہ