انجینئر محمد رفیق نجم کی سرگودھا جنوبی اور اٹک غربی کے اجلاس میں شرکت

مورخہ: 09 اگست 2023ء

engg rafiq najam attended sarsodha ijlas

مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم نے سرگودھا جنوبی اور اٹک غربی میں اجلاس برائے تنظیمی استحکام میں شرکت کی۔

نائب ناظم اعلیٰ نے اجلاس میں اضلاع کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مستقبل کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آئندہ 5سال میں ملک بھر میں 25 ہزار مراکز علم کی قیام کا اعلان کیا ہے۔ ان مراکز علم میں لوگوں کی اخلاقی و روحانی تربیت اور کردار سازی پر فوکس کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اضلاع میں تحریک کو تحصیلات، یونین کونسل اور یونٹ سطح تک متحرک کریں۔

engg rafiq najam attended sarsodha ijlas

engg rafiq najam attended sarsodha ijlas

engg rafiq najam attended sarsodha ijlas

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top