گوشۂ درود: ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روحانی اجتماع - اگست 2023
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ پر قائم گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روحانی اجتماع 12 اگست 2023 کو منعقد ہوا۔ نماز عشاء کے بعد اس پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا۔ علامہ حسن جماعتی نے نقابت کے فرائض سرانجام دئے۔ ڈاکٹر سرور صدیق، شکیل احمد طاہر، قاری امجد علی برادران، محمد حرم، عاطف حنیف قادری، ایگرز سے ضیاء المصطفیٰ، عمران یوسف نے ہدیۂ نعت پیش کیا۔ اسامہ مجید کریمی نے وظائف گوشۂ درود پڑھائے۔
گوشۂ درود کے نظام کے تحت ماہ جولائی میں 42 کروڑ 85 لاکھ، 41 ہزار 953 مرتبہ جبکہ اب تک ٹوٹل پڑھا گیا درود پاک 5کھرب 75 ارب 31 کروڑ 3 لاکھ 41ہزار 412 درود پاک حضور تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کیا گیا۔
ختم الصلوۃ کے روحانی اجتماع میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، گوشۂ درود کے گوشہ نشینان، مرکزی سٹاف ممبران، تحریک منہاج القرآن لاہور کے جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان اور عامۃ الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اختتام پر گوشۂ درود کے وظائف کا ورد کیا گیا اور درود پاک حضور تاجدارِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ عالیہ میں پیش کیا گیا۔ دعا میں امت مسلمہ اور ملک پاکستان کی ترقی و سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔
تبصرہ