شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا فریدہ سجاد کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

مورخہ: 26 اگست 2023ء

Dr-Tahir-ul-Qadri

لاہور (26 اگست 2023) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی بانی ممبر، دیرینہ رفیق، انچارج فرید ملت ریسرچ انسیٹیوٹ فریدہ سجاد کی والدہ ماجدہ اور اسسٹنٹ پروفیسر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر سجاد العزیز قادری کی خوش دامن کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کی بخشش، مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور جملہ سوگوراران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی ا لدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، رانا محمد فاروق، راجہ زاہد محمود، نور اللہ صدیقی، منہاج یونیورسٹی کے اساتذہ و جملہ سٹاف، تحریک منہاج القرآن کے دیگر رہنماؤں نے بھی فریدہ سجاد کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے غم زدہ خاندان سے دلی تعزیت کی ہے۔

رہنماؤں نے کہا ہے کہ مرحومہ کی وفات فریدہ سجاد اور ان کے خاندان کیلئے نا قابل تلافی نقصان ہے۔ ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ رہنماؤں نے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top