ترکی کی صدارتی لائیبریری میں دستور مدینہ کتاب کو بھجواوں گی: ترکی سفیر

دستور مدینہ ایک منفرد اور لاجواب کتاب ہے: دکتور عبدالحمید جاسم البلالی
دنیا کا سب سے پہلا تحریری آئین ریاست مدینہ کا تھا، انجنئیر آصف کمال

Engr Asif Kamal meeting with Dr abdul hameed jasim

پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے جنرل سیکرٹری انجنئیر آصف کمال نے کویت میں جمعیہ بشائر الخیر کویت کے رئیس الشیخ دکتور عبد الحمید جاسم البلالی سے ملاقات کی، اس ملاقات میں انجنئیر آصف کمال نے الشیخ دکتور عبد الحمید جاسم البلالی کو دستور المدینہ منورہ کتاب کا تحفہ پیش کیا جس میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تاریخ انسانی سے یہ ثابت کیا ہے کہ دستور مدینہ یعنی میثاق مدینہ کو صرف دنیا کا پہلا تحریری آئین ہونے کی امتیازی حیثیت حاصل نہیں بلکہ یہ نفس مضمون کے اعتبار سے بھی اعلی دستوری و آئینی خصوصیات کامرقع ہے اگر امریکی برطانوی اور یورپی دساتیر کے ساتھ تقابلی جائزہ لیا جائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ میثاق مدینہ میں ان بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے جن کے لیے جدید مہذب دنیا نے بہت بعد میں ارتقائی مراحل طے کیے ہیں۔

جمعیہ بشائر الخیر کویت کے رئیس نے پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ جمعیہ بشائر الخیر کویت کے آفس میں اس کتاب کے مصنف کے کویت کے دورے کے دوران ان کے اعزاز میں عشائیہ کا انتظام کرنا چاہتے ہیں جس پر انجنئیر آصف کمال نے کہا کہ یہ ہمارے لیے باعث فخر ہو گا ہم ضرور اس کا اہتمام کریں گے، دکتور عبدالحمید جاسم البلالی نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو ایسی کتب کے ساتھ تعلق مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہ تاریخی حوالے سے یہ جان سکیں کہ اسلام نے بہت پہلے رنگ ونسل جنس زبان یا مذہب کی تمیز کے بغیر بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top