منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر ضیافت میلاد کا انعقاد
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی کی ہدایت پر ولاتِ تاجدارِ کائنات ﷺ کی خوشی میں 12 روزہ ضیافت میلاد کا انعقاد کیا جارہا ہے، آج کی منعقدہ محفل میں آغوش کی انتظامیہ، بچوں اور اساتذہ کرام نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف فارن افیئرز کے ڈائریکٹر جی ایم ملک، پرنسپل تحفیظ القرآن میاں محمد عباس نقشبندی، ڈاکٹر فرح ناز سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، آغوش کمپلیکس اور تحفیظ القرآن کے اساتذہ اور طلباء شریک ہوئے۔
ضیافت میلاد کی تقریب میں تلاوت کے بعد نعت خوانی ہوئی، آغوش کمپلیکس اور تحفیظ القرآن کے بچوں نے بھی ثناء خوانی کی۔ آخر میں تمام شرکاء کو ضیافت میلاد کا لنگر پیش کیا گیا۔
تبصرہ