شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا چودھری سرورکے بھائی چوہدری رمضان پرویز کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور (27ستمبر 2023) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے سابق گورنر پنجاب، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چیف آرگنائزر چودھری محمد سرور کے بھائی چوہدری رمضان پرویز کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ چوہدری رمضان پرویز (مرحوم) کی بخشش و مغفرت فرمائے۔ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

دریں اثناچیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور سمیت دیگر رہنماؤں نے مرحوم کی بلندی درجات اور بخشش و مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top