ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی منہاج القرآن پبلیکیشنز ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم سے ملاقات
مصطفوی مشن کی ترویج و اشاعت اور فروغ علم و دین میں منہاج القرآن پبلیکیشنز ڈیپارٹمنٹ حاجی منظور حسین کی قیادت میں انتہائی ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہا ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی کتب کی معیاری اور بروقت اشاعت کو منہاج القرآن پبلیکیشنز یقینی بنا رہا ہے، چیئرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج پبلیکیشنز ڈیپارٹمنٹ کے جملہ ذمہ داران اور سٹاف ممبرز سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں مبارک باد دی۔
اس موقع پر نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خاں، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، حاجی منظور حسین، محمد فاروق رانا، علامہ ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی نے شرکت کی۔
تبصرہ