تحریک منہاج القرآن ملکوال کے زیراہتمام میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس

Mehfil e Milad conference Malikwal under TMQ

تحریک منہاج القرآن ملکوال کے زیراہتمام یکم اکتوبر 2023 بروز اتوار قصر یار گرینڈ مارکی (ملکوال) میں ایک عظیم الشان میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس بسلسلہ ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد ہوئی جس میں خصوصی خطاب علامہ محمد احسان رضوی القادری نے (حضور ﷺ کے حسن خلق و معاشرت) پر مدلل خطاب فرمایا۔ اسد اقبال رانجھا (ضلعی ناظم) اور مختار احمد لودھرا (ضلعی ناظم دعوت) منڈی بہاؤالدین نے اس محفل میں خصوصی شرکت فرمائی۔

قصر یار مارکی کے مالک چوہدری احتشام ہریانہ سے تحریک منہاج القرآن تحصیل ملکوال کی ایگزیکٹیو باڈی اور منڈی بہاؤالدین سے آئے ضلعی قائدین نے ملاقات کی، اور اس محفل کے انعقاد پر ان کے تعاون اور بہتریں مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا، جبکہ چوہدری احتشام ہریانہ نے آئندہ بھی ماہانہ دروس عرفان القرآن یا دیگر محافل کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

محفل میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی دعوت پر خواتین نے بھر پور شرکت کی جبکہ سٹی ملکوال اور ملحقہ یوسیز سے کثیر لوگ شریک ہوئے۔ ہدیہ درود و سلام کے بعد صاحبزادہ پیر سید تحسین احمد شاہ بخاری نے خصوصی دعا کی۔ محفل کے اختتام پر شرکاء کی ضیافتِ میلاد سے تواضع کی گئی۔

Mehfil e Milad conference Malikwal under TMQ

Mehfil e Milad conference Malikwal under TMQ

Mehfil e Milad conference Malikwal under TMQ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top