ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا میاں طاہر یعقوب کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور (11 اکتوبر 2023) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق، سنیئر رہنما، معروف سیاسی و سماجی شخصیت میاں طاہر یعقوب، میاں قیصر یعقوب، میاں عامر یعقوب کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ میاں طاہر یعقوب کی والدہ (مرحومہ) کی بخشش و مغفرت فرمائے، مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہاکہ میاں طاہر یعقوب تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق ہیں۔ خدمت دین کے کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، راجہ زاہد محمود، محمدرفیق نجم، حافظ غلام فرید سمیت دیگر رہنماؤں نے میاں طاہر یعقوب کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے غم زدہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔رہنماؤں نے مرحومہ کی بخشش، مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعاکی ہے۔ مرحومہ کی نماز جنازہ اچھرہ کے قبرستان میں ادا کی گئی، نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے نماز جنازہ پڑھائی۔
رانا نفیس حسین قادری، میاں زاہد اسلام، علامہ غلام ربانی تیمور، شہزاد رسول چوہدری، حاجی محمد اسحق، حاجی اختر، الطاف حسین رندھاوا، میاں افتخار سمیت دیگر مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں وکارکنان اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
دریں اثنا نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز تحریک منہاج القرآن نور اللہ صدیقی، ناظم امتحانات نظام المدارس پاکستان عین الحق بغدادی، عبد الحفیظ چوہدری، نوشیرواں و دیگر رہنماؤں پر مشتمل وفد نے میاں طاہر یعقوب کی رہائش گاہ پر(مرحومہ) کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ نور اللہ صدیقی نے کہا کہ (مرحومہ) کی وفات میاں طاہر یعقوب، میاں قیصر یعقوب اور میاں عامر یعقوب کے خاندان کیلئے بہت بڑا صدمہ ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
تبصرہ