نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری کی ایگزیکٹو کونسل اجلاسوں میں شرکت
تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ برائے تنظیمات سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری کی اوکاڑہ، پاکپتن شریف اور عارف والہ کے ایگزیکٹو کونسل اجلاسوں میں شرکت، نائب ناظم اعلیٰ کو سابقہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جس کو حوصلہ افزاء قرار دیتے ہوئے انہوں نے مراکزِ علم، دروس عرفان القرآن اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بریفنگ دی، اجلاسوں میں تحریک منہاج القرآن کے قائدین و ذمہ داران شریک ہوئے۔
دریں اثنا نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے ماموں کانجن 554 گ ب میں عظیم الشان روح پرور محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ سے خطاب کیا۔
تبصرہ