کوئٹہ: تحریک منہاج القرآن کے زیرِاہتمام ’’اتحاد امت کانفرنس و تقریبِ رونمائی الموسوعۃ القادریۃ في العلوم الحدیثیۃ‘‘ کا انعقاد
تحریک منہاج القرآن کے زیرِاہتمام ’’اتحاد امت کانفرنس و تقریبِ رونمائی الموسوعۃ القادریۃ في العلوم الحدیثیۃ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس میں ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران سید ابو الحسن میری، مرکزی ناظم تنظیمات بلوچستان حافظ محمد وقار قادری، نائب ناظم تنظیمات بلوچستان علامہ احمد حسن فاروقی، کوآرڈینیٹر نظامت ایجوکیشن و پروفیشنل ڈویلپمنٹ علامہ محمود مسعود قادری، ڈپٹی ڈائریکٹر نظامت علامہ محمد سرفراز قادری، پروفیسر سید حبیب شاہ، سردار محمد عمران بنگلزئی و دیگر نے اپنے خطابات میں اتحاد امت اور علم و امن کے فروغ کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
کانفرنس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ کانفرنس میں پیر سید نور علاؤ الدین، سید قاسم علی شاہ دوپاسی، حاجی سرفراز سمیت مذہبی، سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ پروگرام کا اختتام پیر سید نور علاؤ الدین کے دعائیہ کلمات سے ہوا۔
تبصرہ