منہاج القرآن انٹرنیشنل،منہاج یونیورسٹی لاہور کے وفد کی مزار اقبال حاضری

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی، ملکی سلامتی کے لیے دعا
وفد کی قیادت ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے کی، ڈاکٹر خرم شہزاد و دیگر کی شرکت

Minhaj ul Quran delegation on Mazar i Iqbal

لاہور (9 نومبر 2023) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور منہاج یونیورسٹی لاہور کی سینئر فیکلٹیز پر مشتمل وفد نے یومِ اقبال کے موقع پر مزار اقبال پر حاضری دی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف پھولوں کی چادر چڑھائی اور حکیم الامت کے درجات و ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعا کی۔

وفد میں رجسٹرار منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر خرم شہزاد، ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا، ڈاکٹر القمہ خواجہ، ڈاکٹر جواد اقبال، بلال اکرم بھٹی، ڈاکٹر ظفر بلال، ڈاکٹر اقبال نور، شہزاد خان، الطاف رندھاوا سمیت دیگر موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ اسلام اور برصغیر پاک و ہند کا ایک معتبر علمی نام ہے۔ عرب و عجم میں آپ کا نام اور کام احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے، حکیم الامت اسلام کی نابغہ عصر شخصیات میں نمایاں مقام رکھتے ہیں آپ کے فکرو فلسفہ سے سوئی ہوئی امت بیدار ہوئی اور اس کے تن مردہ میں آزادی کی روح پھونکی۔پاکستان کے کروڑوں انسانوں کو فکر اقبال کی برکت سے آزادی کی نعمت حاصل ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ فی زمانہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی فکر کا عملی مظاہرہ تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تعلیمات میں دیکھا جا سکتا ہے، ڈاکٹر طاہر القادری نوجوانوں کے دلوں میں عشق مصطفی کی جوت جگانے کے ساتھ ساتھ انھیں جدید علوم و فنون سے ہم آہنگ کر رہے ہیں۔م نہاج یونیورسٹی لاہور اعلیٰ تعلیم و تربیت کا مثالی مرکز ہے یہاں نوجوان بامقصد تعلیم حاصل کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکیم الامت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ اُمت مسلمہ کے بیدار مغز مخلص راہنما تھے، ان کے علم، فلسفہ اور عشق کا مآخذ قرآن و سنت تھے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top