چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے تحریک منہاج القران بلوچستان کے وفد کی ملاقات
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے تحریک منہاج القران بلوچستان کے وفد نے ملاقات کی، بلوچستان کے عوام محبِ وطن، جفا کش اور اسلام کے شیدائی ہیں، منہاج القران نے اپنے تعلیمی، تربیتی اور فلاحی منصوبہ جات میں بلوچستان کو مقدم رکھا ہے اور متعدد تعلیمی منصوبہ جات پر کام جاری ہے۔ بلوچستان کی وفا شعار عوام سے ہمیں دلی لگاؤ ہے۔
ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بلوچستان سے آئے ہوئے عہدیداروں اور رفقائے کار کے ایک وفد سے منہاج القران انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں خصوصی ملاقات کے دوران کیا، ملاقات کا اہتمام ناظم تنظیمات بلوچستان حافظ محمد وقار قادری نے کیا۔
ملاقات میں حاجی دولت خان، ڈاکٹر عبدالقادر کھوسہ صوبائی نائب ناظم، میر محمد قادری، غلام محمد قادری، سمیع اللہ مگسی سمیت عہدیداران و کارکنان شریک ہوئے۔
تبصرہ