نوجوان پاکستان کا محفوظ اور خوشحال مستقبل ہیں: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

منہاج یوتھ لیگ کے 35ویں یوم تاسیس کی تقریب سے قاری سید صداقت علی، خرم نواز گنڈاپور کا خطاب
یوم تاسیس کی تقریب سے رانا وحید شہزاد، ڈاکٹر عمران یونس و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا
نوجوان اپنا تعلق قرآن مجید کے ساتھ پختہ بنائیں: قاری سید صداقت علی
ہمیں منہاج یوتھ لیگ کے باکردار نوجوانوں پر فخر ہے: خرم نواز گنڈاپور
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کے وژن کے مطابق پر امن اور خوشحال پاکستان کے لیے جدوجہد کررہے ہیں: رانا وحید شہزاد

Youth Seminar Under Minhaj Youth Leauge Pakistan in Lahore

لاہور(3 دسمبر 2023ء) منہاج یوتھ لیگ کے 35ویں یوم تاسیس پر ”قومی یوتھ سمینار“ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ کامیابی کا راز اعتدال اور میانہ روی میں ہے۔ نوجوان زندگی میں کامیاب رہنا چاہتے ہیں تو اپنے معاملات میں توازُن اختیار کریں۔ اللہ رب العزت عدل و احسان کو پسند کرتا ہے۔ نوجوان اپنے مزاج، سوچ، طبیعت، حیاتِ زندگی اور ہر ہر قدم میں عدل اور میانہ روی کو اپنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی آبادی کا 60 فیصد سے زائد نوجوانوں پر مشتمل ہے۔یوتھ کے اس خزانے کا درست استعمال پاکستان کو دنیا کا پر امن اور خوشحال ملک بنا سکتا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پچھلی چار دہائیوں سے نوجوانوں کو تعلیم دینے اور ان کے اخلاق و کردار سنوارنے کے لئے محنت کررہے ہیں۔ نوجوان مصطفوی تعلیمات سے مزین معاشرہ کی تشکیل کے لئے اپنی توانائیاں بروے کار لائیں۔اسی میں دنیا کی خوشحالی اور آخرت کی بھلائی ہے۔

چیئرمین سپریم کونسل نے قومی یوتھ سمینار کے شاندار انتظامات پر منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی ذمہ داران کو مبارکباد دی۔

یوم تاسیس کی تقریب میں عالمی شہرت یافتہ استاذ القراء قاری سید صداقت علی نے خصوصی شرکت کی اور نوجوانوں کو نصحت کی کہ اپنا رشتہ قرآن مجید کے ساتھ پختہ بنائیں۔ قرآن مجید کتاب ہدایت،کتاب حکمت اور کتاب دانائی ہے۔ انہوں نے اپنی خوبصورت آواز میں حضور سرور کونینؐ کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا اور زبردست داد حاصل کی۔

یوم تاسیس کی تقریب سے ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم، اخلاق، کردار اور تربیت کے اعتبار سے منہاج یوتھ لیگ اپنا منفرد مقام رکھتی ہے۔ ان کی تربیت کا سہرا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے سر ہے۔ منہاج یوتھ لیگ کا کوئی نوجوان آج کے دن تک کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نظر نہیں آیا، ہمیں اپنے ان نوجوانوں کے اخلاق کردار پر فخر ہے۔

منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر رانا وحید شہزاد نے معزز مہمانوں بالخصوص چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، قاری سید صداقت علی، خرم نواز گنڈاپور، انجینئر محمد رفیق نجم، نور اللہ صدیقی،حافظ شعیب طاہر، حاجی فرخ خان، سدرہ کرامت، یوتھ لیگ کے سابقہ صدور اور ملک بھر سے آنے والے عہدیداروں کو خوش آمدید کہا۔

رانا وحید شہزاد نے کہا کہ آ ج کے دن ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ وطن عزیز کو امن و خوشحالی کو گہوارہ بنانے کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے وژن کی روشنی میں دن رات محنت کریں گے اور مصطفوی معاشرہ کی تشکیل کے اہداف حاصل کریں گے۔

یوتھ لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عمران یونس نے کہا کہ شیخ الاسلام نے مصطفوی معاشرہ کی تشکیل کے لئے 25 ہزار مراکز علم قائم کرنے کا جو ہدف دیا ہے یوتھ لیگ اس میں نمایاں کردار ادا کررہی ہے۔

سیمینار میں جی ایم ملک، انجینئر محمد رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، سردار عمر دراز خان، حافظ شعیب طاہر، بابر چودھری، اشتیاق حنیف مغل، حاجی فرخ خان، سدرہ کرامت، یوتھ لیگ کے سابقہ صدور اور ملک بھر سے عہدیداروں شریک ہوئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top